مجھے کسی نے دباؤ نہیں ڈالا،جو کیا مرضی سے کیا :ابرار الحق 

May 29, 2023 | 15:28:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والے گلوکار ابرار الحق نے کہا کہ میں نے ابھی کیلئے سیاست چھوڑی ہے لیکن ہو سکتا کہ میں واپس آجاؤں ، مجھے کسی نے دباؤ نہیں دیا اور نہ دھمکایا جو کیا اپنی مرضی سے کیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کے اعلان پر آبدیدہ ہونے سے متعلق گلوکار ابرار الحق کا کہنا تھا میں نے پی ٹی آئی میں لیڈر شپ اور کارکنوں دونوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا، 13 سے 14 سال  تک پی ٹی آئی کے ساتھ کام کیا، مجھے سب سے محبت تھی لیکن 9 مئی والا واقعہ ہوگیا اور میں چونکہ سیاست میں ملکی خدمت کیلئے آیا تھا جس کا موقع مجھے اب فی الحال دور دور تک کہیں نظر نہیں آرہا۔

گلوکار نےکہا کہ  میرا  آئینی حق ہےکہ میں سیاست دوبارہ جوائن بھی کرسکتا ہوں لیکن فی الحال ابھی میں نےکنارہ کشی کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور بڑا دھچکا،پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گر گئیں