فیس بک فرینڈ سے شادی کیلئےخاتون نے شوہر کیساتھ ایسا سلوک کہ یقین کرنا مشکل

May 29, 2022 | 16:23:PM
فیس بک فرینڈ سے شادی کیلئےخاتون نے شوہر کیساتھ ایسا سلوک کہ یقین کرنا مشکل
کیپشن: خاتون خاکہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اکثر کچھ ایسا ہو جاتا ہے جس کے بارے میں انسان سوچ بھی نہیں سکتا،خاتون نے شادی کے 25 سال بعد فیس بک پر بننے والے دوست سے شادی کرنے کیلئے شوہر کو کرائے کے قاتل سے قتل کروا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ خاتون کی 29 سالہ شخص سے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی، دونوں نے سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ خاتون کے شوہر کو کسی اجرتی قاتل کے ذریعے اپنے راستے سے ہٹایا جائے گا،خاتون کا شوہر ایک ورکشاپ کا مالک تھا جسے 17 مئی کو قتل کیا گیا تاہم مقتول کے بھائی نے پولیس میں ایف آئی آر  اب درج کروادی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر گوسوامی نامی شخص کو  یہ کام سونپا جسے اس کام کے بدلے 6 لاکھ بھارتی یعنی 12 لاکھ پاکستانی روپے کی پیشکش کی گئی جو کہ اس نے قبول کر لی،بھارتی ڈپٹی کمشنر  نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران 500 سی سی ٹی وی فوٹیج کلپس دیکھے گئے جس کے بعد خاتون، اس کے دوست اور  اجرتی قاتل کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں3 بہنوں کی بچوں سمیت خود کشی۔ واٹس ایپ سٹیٹس بھی سامنے آ گیا۔دل دہلا دینے والی خبر

پولیس کو دیئے گئے اپنے ابتدائی بیان میں خاتون نے بتایا کہ اس کی شادی کافی نو عمری میں ہوئی ، شوہر ہر وقت شراب کے نشے میں دھت رہتا تھا اور  پتنگیں اڑانے کے سوا کچھ نہیں کرتا تھا، فیس بک پر 2سال قبل شعیب نامی لڑکے سے بات چیت شروع ہوئی جو بعد ازاں محبت میں بدل گئی۔

 بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔