بھارتی اداکارہ لیزا رے کے گھر کے باہر کے مناظر نے مداحوں کو سحر میں مبتلا کردیا

May 29, 2021 | 00:01:AM
بھارتی اداکارہ لیزا رے کے گھر کے باہر کے مناظر نے مداحوں کو سحر میں مبتلا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی اداکارہ لیزا رے نے سوشل میڈیا پر اپنی رہائش گاہ کی تصاویر شیئرکی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران ہیں اور رہائش کے مقام کی تعریف کرنے کے ساتھ سوال کر رہے ہیں کہ وہ کہاں موجود ہیں۔
لیزا رے نے انسٹاگرام پر گھر سے لی گئی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں ، جن میں قدرتی مناظر، ہریالی، پہاڑ اور اڑتے بادل دیکھ کر صارفین حیران ہیں اور گھر کی تعریف کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by lisaraniray (@lisaraniray)


لیزا کے مداحوں کی جانب سے پوچھا جارہا ہے کہ وہ کہاں مقیم ہیں اوروہ کونسی خوبصورت جگہ ہے جہاں انہوں نے رہائش اختیار کررکھی ہے۔ تاہم اداکارہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس جگہ پر مقیم ہیں یا یہ خوبصورت وادی کہاں واقع ہے۔
خیال رہے کہ لیزارے بھارتی نژاد کینیڈین ہیں جو کہ کافی عرصے سے بھارت میں ماڈلنگ اور اداکاری کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن ، سنی لیون کے پڑوسی بن گئے