وزرائے خارجہ اجلاس میں ایران امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد میں چار ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد اس اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ نے پاکستان کے ایران امریکہ مذاکرات میں مثبت کردار کو سراہا۔اجلاس میں امریکہ اور ایران جنگ کے علاوہ غزہ اور فلسطین پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزرائے خارجہ نے پاکستان کے اقدامات کی توثیق کی۔ایران امریکہ کے درمیان بات چیت پاکستان، ترکیہ اور مصر کے ذریعے جاری رہے گی۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اجلاس میں گفتگو
اسحاق ڈار نے اس اہم اجلاس مین گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام دوست وزرائے خارجہ کی پاکستان آمد پر مشکور ہوں۔
اسحاق ڈار نے کہا، ہماری بالمشافہ مگر تعمیری بات چیت کا فوکس خطے کی صورتحال کی تھی۔ بات چیت میں ترجیح خطے میں قیام امن و استحکام تھی۔
یہ بھی پڑھیئے: چار وزرائے خارجہ کا اجلاس ختم ہو گیا