قذافی سٹیڈیم میںپی ایس ایل میچ؛کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر چار وکٹوں سے ہرا دیا

Mar 29, 2026 | 19:02:PM
قذافی سٹیڈیم میںپی ایس ایل میچ؛کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر چار وکٹوں سے ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان سپر لیگ الیون کے  چھٹے میچ میں  کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو "ہوم گراؤنڈ" پر شکست سے دوچار کر کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ سلاٹ حاصل کر لی۔ قلندرز کے 128 رنز کے جواب میں  کراچی کنگز نے آخری اوور میں 129 رنز کر کے قلندرز کو چار وکتوں سے ہرا دیا۔

لاہور قلندر ز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20  اوورز میں 9 وکٹ پر 128رنز بنائےتھے ۔ کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کراچی کنگز کی بیٹنگ

کراچی کنگز کی جانب سے محمد وسیم نے 38 رنز کی اننگ کھیلی۔ سعد بیگ اور معین علی نے 18،18 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کے  128 رنز بنانے کے بعد تین اوورز میں دو وکٹیں گنوا دی ہیں۔ بظاہر 129 رنز کا آسان ٹارگٹ قذافی سٹیڈیم کی پیچیدہ وکت پر مشکل ہوتا دکھائی دینے لگا تھا۔ پانچ اووروں میں کنگز کے 18 رنز بن سکے تھے۔

کراچی کنگز کے اوپنر ڈیوڈ وارنر 8 رنز ہی بنا پائے تھے کہ  تیسرے اوور کی تیسری بال پر سکندر رضا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ یہ شاہین آفریدی کا اننگ میں  دوسرا اوور تھا۔  کنگز کے  ون ڈاؤن بیٹر  سلمان علی آغا بھی اسی اوور میں زیرو پر آؤٹ  ہو گئے۔ دوسرے اوپنر  وسیم اور ٹو ڈاؤن بیٹر سعد میچ کو بچانے کی جدوجہد کر رہے تھے۔ تین اوورز میں کراچی کنگز کا مجموعہ 11 رنز ہو سکا۔

  پاور پلے کے چار اوور ختم ہونے پر کراچی کنگز کا مجموعہ 11 رنز ہی تھا۔ چوتھا اوور میڈن رہا۔ پانچویں اوور میں ایک چوکا لگ جانے کے بعد کنگز کا سکور 18 ہو گیا تھا۔  ابتدا میں کمزور سکور کرنے کے باوجود کراچی کنگز نے ہدف کا سست روی کے ساتھ تعاقب جاری رکھا۔ 

سعد بیگ 19، معین علی 12،  خوش دل شاہ14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز پی ایس ایل الیون میں اپنا اپنا پہلا میچ جیت چکے ہیں اور پوائنتس ٹیبل پر آج کے میچ  تک دونوں کی پوزیشن برابر تھی۔ میچ جیت کر کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آ گئے۔۔

لاہور قلندرز کی باؤلنگ

قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں لیکن وہ اپنی آؤٹ سٹینڈنگ باؤلنگ سے ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

لاہور قلندرز کی بیٹنگ

آج قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان پہلے اوور کی چوتھی بال پر 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور دوسرے اوپنر نعیم چوتھے اوور کی پانچویں گیند پر 13 رنز بنا کے آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد عبداللہ شفیق اور پرویز حسین عیمون نے  پاور پلے دباؤ میں کھیلا۔  شفیق نے 33  اور پرویز نے 12 رنز بنائے۔ 

حسیب اللہ خان  28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور سکندر رضا بھی آج 19 رنز ہی بنا سکے۔

کیپٹن شاہین آفریدی نے ایک چھکا مارا، 4 بالز کھیلیں اور 7 کے انفرادی سکور کے ساتھ  آؤٹ ہو کر واپس چلے گئے۔  یہ سولہواں اوور تھا اور مجموعہ صرف  116 تھا۔ 

حارث رؤف، اسامہ میر، مستفیض الرحمان،  nے مل کر 6 رنز بنائے اور  عبید شاہ کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

 میچ کا ٹاس 

لاہور قلندرز کے کیپٹن شاہین آفریدی نے  ٹاس جیت کر پہلے خود  بیٹنگ کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

قلندرز کی پلئینگ XI

لاہور قلندرز کی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان ) فخر زمان ، محمد نعیم، عبد اللہ شفیق ، پرویز حسنین ایمون، حسیب اللہ خان ، سکندر رضا، اسامہ میر، حارث رؤف ،مستفیض الرحمن اور  عبید شاہ شامل  ہیں۔

کراچی کنگز کی باؤلنگ

کراچی کنگز کی جانب سے معین علی، میر حمزہ اور ایڈم زمپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

کے کے کی پلئینگ الیون

کراچی کنگز میں ڈیوڈوارنر (کپتان)، محمد وسیم ، سلمان آغا، سعد بیگ، معین علی، خوشدل شاہ ، اعظم خان ، عباس آفریدی ، حسن علی ، ایڈم زمپا اور میر حمزہ  شامل ہیں۔

  یہ بھی پڑھیئے:   پی ایس ایل الیون؛ کوئٹہ نے حیدر آباد کو 40رنز سے شکست دیدی