پی ایس ایل الیون؛ کوئٹہ نے حیدر آباد کو 40رنز سے شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)11کے گیارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدر آباد کنگز مین کو 40 رنز سے ہرادیا۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدر آباد کنگز مین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے حیدر آباد کنگز مین کو جیتنے کیلئے 175رنز کا ہدف دیا۔
175 رنز کے تعاقب میں حیدر آباد کنگز مین کی ٹیم 135 رنز بنا سکی ۔عرفان خان نیازی 33, حسان خان 31، مارنس لیبوشین 23 رنز بناکر نمایاں رہے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد نے تین اور احمد دانیال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں:امریکی گھوڑے نے 12 ملین ڈالر کی ریس جیت لی