3500 اضافی امریکی میرین مشرقِ وسطیٰ پہنچ گئے: سینٹکام نے تصدیق کر دی

Mar 29, 2026 | 08:54:AM
3500 اضافی امریکی میرین مشرقِ وسطیٰ پہنچ گئے: سینٹکام نے تصدیق کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی سینیٹ کام نے تصدیق کی ہے کہ تقریباً 3,500 اضافی امریکی میرینز یو ایس نیوی کے ایمفیبیئس اسالٹ شپ  یو ایس ایس ٹریپولی کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ پہنچ چکے ہیں۔

یہ دستے 31ویں میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ (MEU) کا حصہ ہیں، جو 27 مارچ کو خطے میں تعینات ہوئے۔ ان کے ساتھ جدید عسکری وسائل بھی شامل ہیں، جن میں ٹرانسپورٹ طیارے، اسٹرائیک فائٹر جیٹس، اسالٹ سازوسامان اور دیگر ٹیکٹیکل سپورٹ سسٹمز شامل ہیں۔

یہ تعیناتی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ کیخلاف امریکا کے3ہزار شہروں میں مظاہرے،70لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے

مزید برآں مریکی فوج کی جانب سے 82ویں ایئر بورن ڈویژن کے ہزاروں اضافی اہلکاروں کی ممکنہ تعیناتی بھی زیرِ غور ہے،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی عسکری موجودگی اور کارروائی کی استعداد میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔