فلم’دیوار‘اور’شعلے‘کے 50برس مکمل،حکومت یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے،جیا بچن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ اور معروف اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے راجیہ سبھا سے اپیل کی ہے کہ وہ امیتابھ بچن کی کلاسیک فلم ’دیوار‘ اور ’شعلے‘ کے 50برس مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ اورسیاستداں جیا بچن نے راجیہ سبھا سے اپیل کی ہے کہ وہ امیتابھ بچن کی کلاسیک فلم ’دیوار‘ اور ’شعلے‘ کی50ویں سالگرہ کے اعزاز میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔ یاد رہے کہ ان دونوں فلموں میں ان کے شوہر امیتابھ بچن نے کلیدی کردار اداکئے تھے۔اس سے قبل بھارت کے مرکزی بجٹ 2025.26 کی گفتگو کے دوران انہوں نے وزیر داخلہ نرملا سیتا رمن سے بھی بات چیت کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے فنڈ مختص کریں۔ جیا بچن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ سنیما کے سنگ میل کا 50واں جشن منانے کیلئے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔ انہوں نے بھارت کے فلمی ورثے کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نسلوں کے درمیان ثقافتی برج کے طور پر کام کرے گا۔
واضح رہےکہ امیتابھ بچن کی دونوں فلمیں ’شعلے‘اور’دیوار‘ 1975میں ریلیز ہوئی تھیں۔ ان دونوں فلموں میں امیتابھ بچن نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ان فلموں نے بھارتی سنیماکے ارتقاء میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ فلم ’دیوار‘کے ذریعے بگ بی نے بطور ’اینگری ینگ مین‘ بالی ووڈ میں اپنی شناخت قائم کی تھی۔ بہت سی ہندی فلموں کے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کئے جاچکے ہیں۔1971میں دادا صاحب پھالکے کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا تھا جنہوں نے ہندوستانی سنیما کو اس کی پہلی فیچر فلم’راجا ہریش چندر‘دی تھی۔ بعد ازیں ستیہ جیت رے ، نرگس، بیمل رائے اور یش چوپڑہ کی یاد میں بھی ڈاک ٹکٹ جاری کئے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ہولی کیلئے سڑکوں کا استعمال نمازعید پر پابندی کیوں؟،یو پی کے وزیراعلیٰ کومسلمانوں کا سوال