وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت رات گئے اعلیٰ سطح کا اجلاس

صوبے میں مفت آٹے کی تقسیم اورسینٹرز پر شہریوں کی سہولت کیلئے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

Mar 29, 2023 | 23:36:PM
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت رات گئے اعلیٰ سطح کا اجلاس
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی(فائل فوٹو)
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت رات گئے اعلیٰ سطح کا اجلاس، صوبے میں مفت آٹے کی تقسیم اورسینٹرز پر شہریوں کی سہولت کیلئے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

پنجاب حکومت کا جمعتہ المبارک کے موقع پر آٹا ڈسٹری بیوشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈویژنل کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز کی سفارشات پر آٹا ڈسٹری بیوشن سینٹرز بند رکھنے کی منظوری دیدی،رمضان المبارک کے آئندہ آنے والے ہر جمعتہ المبارک پر پنجاب کے آٹاڈسٹری بیوشن سینٹرز بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انتظامیہ کو آٹے کی تقسیم کے عمل کو مزید محنت سے جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سینٹرز پرشہریوں کی سہولت کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں،بے نظمی اوردھکم پیل کسی صورت برداشت نہیں ہو گی،سینٹرز پر اضافی پولیس نفری تعینات کر کے آٹے کی تقسیم کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے۔

 اجلاس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری فوڈ،کمشنر لاہور ڈویژن،ڈائریکٹر فوڈ،سیکرٹری عملدر آمد وزیراعلیٰ،سیکرٹری کو آرڈینیشن وزیراعلیٰ،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،ڈپٹی کمشنرلاہوراور متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرزاورڈپٹی کمشنرز  ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔