ون ڈے میچ شروع ہونے سے قبل آسٹریلوی ٹیم کودوسرا بڑا جھٹکا

Mar 29, 2022 | 12:11:PM
آسٹریلیا، بڑا جھٹکا
کیپشن: آسٹریلوی ٹیم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل آسٹریلوی اسکواڈ کورونا کے نرغے میں آگیا، وکٹ کیپر جوش انگلس کے بعد ایشٹن ایگر کابھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی اسپنر ایشٹن ایگر کا آج کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، ایشٹن ایگر ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ،فیزیو تھراپسٹ برینڈن ولسن بھی کورونا میں مبتلاہوگئے، ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دیگر تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کی کورونا رپورٹس منفی آئی ہیں ،جوش انگلس کو گزشتہ روز ہی ٹیسٹ مثبت آنے پر پانچ روز کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔پاکستان میں ایک اور سیریز کا شیڈول جاری