کس کی آسان موت کا فیصلہ ہوگیا؟۔۔دیکھئے خبر

Mar 29, 2021 | 20:16:PM
 کس کی آسان موت کا فیصلہ ہوگیا؟۔۔دیکھئے خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محتلف بیماریوں میں مبتلا بوڑھے شیر اور شیرنی کو آسان موت دینے کا فیصلہ، یہ دونوں اس وقت لاہور کے چڑیا گھر میں مو جو د ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں اپنی طبعی عمر پوری کرچکے ہیں۔ ان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا، عملے نے ایکسرے لیا اور الٹرا سائونڈ بھی کیا۔ ایکسرے اور الٹرا سا ئونڈ رپورٹ کے مطابق نر شیر کے گردے خراب ہوچکے ہیں اور مادہ شیر میں انفیکشن بڑھ رہا ہے۔چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بتایا کہ دونوں کافی عرصہ سے بیمار ہیں اور کوششوں کے باوجود انکا علاج نہیں ہوسکا۔حکام کے مطابق شیروں کے ساتھ ایک ٹائیگر، زیبرا اور ریچھ بھی معذوری کا شکار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ اجلاس میں ان کے متعلق بھی اہم اور حتمی فیصلے متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کے عہدے سے کیوں ہٹا دیا، شبلی فراز نے بڑی وجہ بتادی