اداکارہ دلجیت کور کی کورونا رپورٹ پازیٹو ، ہسپتال داخل

Mar 29, 2021 | 11:37:AM
ٹی وی ڈرامہ آرٹسٹ
کیپشن: بھارتی اداکارہ دلجیت کور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی مشہور ٹی وی اداکارہ دلجیت کور  کی کورونا رپورٹ پازیٹو  آنے پر انہیں ہسپتال داخل ہو نا پڑا جبکہ بالی ووڈ کے اداکار وکرانت میسی کی کورونا رپورٹ بھی پازیٹو آ گئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دلجیت کور نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کردی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ ہسپتال میں نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ وہ کووڈ-19 سے ڈر نہیں پائیں، جیسے ہی انہیں پتہ چلا کہ وہ کورونا پازیٹیو ہیں، تو انہیں فوراً لیلاوتی ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں یہ بھی لکھا ’میں ہسپتال کے عملے سے پوچھتی رہی کہ کیسے وہ پی پی کٹ میں رہتے ہیں اور یہ کیسے اس طرح کے بھاری پوشاک میں بھی وہ مسکراتے ہیں. ان میں سے ایک نے کہا کہ یہ تو ہمارا کام ہے اور مریض کو میڈیکل ہیلپ پہنچانے میں ہمیں خوشی ملتی ہے۔یاد رہے کہ وکرانت میسی اور دلجیت کور سے پہلے آر مادھون، عامر خان، رنبیر کپور، کارتک آرین، منوج باجپئی، ’گلی بوائے‘، فیم سدھانت چترویدی، تارا ستاریا، اداکار آشیش ودیارتھی اور سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔