سندھ سیکرٹریٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی انتخابات کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار

Jun 29, 2026 | 22:38:PM
سندھ سیکرٹریٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی انتخابات کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے سندھ سیکرٹریٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا انتخابات کالعدم قرار دینے کا حکم غیرآئینی قرار دے دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے معاملے میں اپنے آئینی دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔ فیصلے کے مطابق اگر کسی معاملے کے لیے قانون کے تحت متبادل اور مجاز فورم موجود ہو تو ہائیکورٹ میں براہِ راست آئینی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ رٹ پٹیشنز میں ایسے مقدمات جن میں متنازع حقائق شامل ہوں، ان کا براہِ راست فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، بلکہ ان حقائق کا تعین متعلقہ مجاز فورم پر شواہد کی بنیاد پر کیا جانا ضروری ہے۔

عدالت نے کہا کہ آئینی دائرہ اختیار کے تحت ہائیکورٹس براہِ راست حقائق کا تعین نہیں کر سکتیں، اور اگر تنازع حقائق پر مبنی ہو تو شواہد ریکارڈ کر کے درست صورتحال کا تعین کیا جانا چاہیے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سندھ سیکرٹریٹ کوآپریٹو سوسائٹی کے انتخابات کو متعلقہ قانون کے تحت مجاز فورم پر چیلنج کیا جا سکتا تھا، تاہم اسے براہ راست ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے انتخابات کو کالعدم قرار دے کر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، جبکہ کوآپریٹو کورٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوسائٹی انتخابات سے متعلق تنازع ایک ماہ کے اندر نمٹا دے۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کی نوید سنا دی