ایران کی درخواست پر کل دوحہ میں مذاکرات ہوں گے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

Jun 29, 2026 | 19:22:PM
ایران کی درخواست پر کل دوحہ میں مذاکرات ہوں گے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی درخواست پر دونوں ممالک کے درمیان منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات ہوں گے، جب کہ وائٹ ہاؤس نے بھی امریکی نمائندوں کی دوحہ روانگی کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کے ساتھ براہ راست مذاکرات یا تکنیکی ٹیموں کی ملاقات کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان مذاکرات کی درخواست ایران کی جانب سے کی گئی تھی۔

صدر ٹرمپ نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری کیا، تاہم ایران کی جانب سے فوری طور پر اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی۔


ٹرمپ نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 69 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، جو ان کے بقول ایران کی جوہری صلاحیت ختم کرنے کے اقدامات شروع ہونے سے پہلے کی سطح سے بھی کم ہے۔

انہوں نے ایک اور پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کی مقبولیت کی شرح اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔