کینیڈا نے تاریخ رقم کر دی، فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Jun 29, 2026 | 09:02:AM
کینیڈا نے تاریخ رقم کر دی، فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے مشترکہ میزبان کینیڈا نے جنوبی افریقا کو  0-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، وہ میگا ایونٹ میں اس مرحلے میں پہلی بار کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوا ہے ۔

لاس اینجلس سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف میں جنوبی افریقی ٹیم کا پلہ بھاری رہا، اُن کے کھلاڑیوں نے وقفے وقفے سے کینیڈین گول پر حملے کئے مگر کامیابی نہیں مل سکی۔

دوسری جانب کینیڈا نے اس ہاف میں سبقت حاصل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن اُن کو بھی کامیابی نہیں مل سکی، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی۔

مزید پڑھیں:گھر کے شیر باہر ڈھیر،عبرتناک شکست کا سامنا،آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے کھیل میں کچھ تیزی دکھائی دی لیکن برتری کسی کو نہ مل سکی۔

 پھر انجری ٹائم میں ایک موو پر کینیڈا کو موقع ملا، اُن کے کھلاڑی اسٹیفن اسٹاکیولو نے  گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلادی جو کینیڈا کی جیت کیلئے کافی رہی۔

میگا ایونٹ کی تاریخ میں کینیڈا کی ٹیم پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے ۔ راؤنڈ آف16 میں اُس کا مقابلہ نیدرلینڈز یا مراکش سے ہوگا۔