گھر کے شیر باہر ڈھیر،عبرتناک شکست کا سامنا،آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

Jun 28, 2026 | 22:24:PM
گھر کے شیر باہر ڈھیر،عبرتناک شکست کا سامنا،آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گھر کے شیر باہر ڈھیرورلڈ چیمپئن بھارت کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کیخلاف میچ میں عبرتناک شکست ہوئی ہے، آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔

بیلفاسٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس بھارت نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آئرلینڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے جس میں ہیری ٹیکٹر 53 اور بن کالٹز 37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی جانب سے پرنس یادیو نے 3،ارشدیپ سنگھ اور شیوم دوبے نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں ۔

جواب میں بھارت کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز پر ہمت ہار گئی ، اور یوں یہ سنسنی خیز میچ آئرلینڈ نے  1 رنز سے جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

یہ بھی پڑھیں :  نیشنل اور اکیڈمی کوچز کا مل کر کام کرنا نہایت ضروری ہے:امام الحق