قومی ٹیم کی16 جولائی کو بنگلہ دیش روانگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہو گی، وائٹ بال ہیڈ کوچ جولائی کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق وائٹ بال ہیڈ کوچ ٹیم مائیک ہیسن جولائی کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے اور 6 یا 7 جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔
مائیک ہیسن کی آمد پر سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے،سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد حتمی سکواڈ کا اعلان کرے گی۔
ڈھاکہ میں شیڈول 3 ٹی 20 میچز کے لیے ٹیم کا کیمپ کراچی میں لگائے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد کردیاگیا
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ایک بار پھر نوجوان کرکٹرز کو موقع دیا جائے گا۔
بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی 20 ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم جبکہ شاہین شاہ کو سکواڈ کو شامل کرنے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہو گی، دورہ بنگلہ دیش میں قومی کرکٹ ٹیم نے 3 ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں۔