حریم شا ہ کی حسن اقبال کو دھمکیاں

Jun 29, 2021 | 21:08:PM
حریم شا ہ کی حسن اقبال کو دھمکیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حریم شاہ نے اپنی شادی کے دعوے  کو خود ہی مشکوک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے حسن اقبال کو دھمکیاں دی ہیں کہ چینل 24 پر میری شادی کی تصویر کو جعلی قرار کیوں دیا۔

دوسری جا نب حسن اقبال نے 24 نیوز سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ   میری حریم شاہ سے دوستی تھی، مگر اب کوئی تعلق نہیں۔حریم شا ہ  میرے گھر والوں، عزیز اقارب کو میرے پرانے مسیج بھیج  رہی ہے۔ حریم شاہ نے میرے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

حسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میں حریم شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کروں گااور حریم شاہ کے تمام جھوٹ اور لوگون کو بدنام کرنے کے حوالے سے میڈیا کو بتاوں گا کہ حریم شاہ نے پہلے شادی سے متعلق تصویر سوشل میڈیا پر لگائی اور پھر خود ہی تصویر کو ڈیلیٹ کردیا ۔

یا د رہے کہ حریم شاہ نے شادی سے متعلق اپنے سابقہ دوست حسن اقبال اور انکی امریکی دوست کے ہاتھوں کی تصویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کیا تھا ۔حسن اقبال کے 24 نیوز کو انٹرویو کے بعد حریم شاہ نے تصویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ڈیلیٹ کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں:عاطف اسلم کے نئے گانے کی دھوم ۔۔ویڈیو وا ئرل