سجل علی، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، کبریٰ صنف آہن بنیں گی

Jun 29, 2021 | 19:56:PM
سجل علی، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، کبریٰ صنف آہن بنیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ پروڈیوسر شہزاد نصیب اور ثنا شاہنواز کے ساتھ جلد ہی شائقین کے لیے ایک نیا ڈراما پیش کریں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان اور رمشا خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹس میں تصدیق کی کہ وہ تمام ایک ساتھ وویمن لیڈ ڈرامے میں کا م کر یں گی۔

ثمینہ ہمایوں سعید نے بھی اس ڈرامے سے متعلق پوسٹ میں تصدیق کی کہ وہ ڈرامے کو پروڈیوس کر رہی ہیں۔اداکاراؤں کی جانب سے کی گئی پوسٹس کے مطابق ’صنف آہن‘ کے نام سے بنائے گئے ڈرامے کو  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' کی بھی معاونت حاصل رہے گی۔

اس کی  کہانی ڈراما و ناول نگار عمیرہ احمد لکھیں گی جب کہ میگا کاسٹ ڈرامے کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے۔

یا درہے کہ ’صنف آہن‘ کی کاسٹ کا حصہ بننے والی تمام اداکاراؤں نے ڈرامے سے متعلق پوسٹس کیں لیکن انہوں نے ڈرامے کی کہانی سے متعلق کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ڈرامے کو کب تک نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ علیزے شاہ، ریشم کے ڈانس کی ویڈیو سامنے آگئی