سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس کو حادثہ، 22 افراد زخمی

Jul 29, 2026 | 22:40:PM
سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس کو حادثہ، 22 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کو یہ حادثہ  سوات ایکسپریس وے پر چکدرہ کے قریب پیش آیا،ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ چکدرہ بس حادثے میں 22 افراد زخمی ہوگئے جنہیں موٹروے پولیس نے طبی امداد فراہم کی۔

اس کے علاوہ کچھ زخمی علاج کے لیے بٹ خیلہ اسپتال اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیے گئے ہیں۔

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق  چکدرہ میں حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں :  کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور گھر اجاڑ دیا