نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان 

Jul 29, 2026 | 11:38:AM
نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال نیازی)وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے سالانہ امتحانات برائے سال 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

نتائج کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔

اس سال 292831 بچے امتحانات میں شامل رہے، چیئرمین نقل کے کل 86 کیسز رپورٹ ہوئے،کل 1006 امتحانی سنٹر بنائے گئے تھے۔

حکام کے مطابق سپروائزہ سٹاف 2012 جبکہ انوجیلیٹر 6996 تعینات کئے گئے،پیپرز کی چیکنگ کیلئے 4855 کی خدمات حاصل کی گئی،پیپرز چیکنگ کیلئے 10706 اساتذہ نے اپلائی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا چین سے سینکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ

سائنس گروپ سے افیرا اعجاز نے 1089 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ،آمنہ نعمان کی 1088 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن رہی ۔ حزیفہ حیدرنے 1086 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب میں آنا باعث خوشی ہے یہ وہ تقریب ہے جہاں سے کامیابیوں کا راستہ بنتا ہے۔

آج کی دنیا میں جس نے خود کو نہیں بدلا اسکو خدا بھی نہیں بدلتا،آنے والے 40 سالوں میں دنیا اور زیادہ تبدیل ہو چکے ہوں گے،علم مومن کی میراث ہے،اس میراث کو اپنی روایات سے ہم آہنگ کرتے ہمیں آگے بڑھنا ہے۔