گریڈ 22 کے 6  سیشن ججز کی خدمات پنجاب حکومت سے واپس 

Jul 29, 2025 | 19:10:PM
گریڈ 22 کے 6  سیشن ججز کی خدمات پنجاب حکومت سے واپس 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ نے صارف عدالتوں میں فرائض انجام دینے والے 6 سیشن ججز کی خدمات واپس لے لیں۔ 

پنجاب  اسمبلی سے کنزیومر پروٹیکشن  ترمیمی ایکٹ  2025  جاری ہونے کے بعد ججز کی خدمات واپس لی گئیں،6 صارف عدالتوں میں  تعینات سیشن ججز کو مزید تقرری کے لئے لاہور ہائیکورٹ رجوع کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ 

Lahore High Court notification by Tufail Ahmad Hasanzai  on Scribd

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق سیشن جج  شمشاد علی رانا  پرائزنڈنگ آفیسر ، ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ سیالکوٹ کی خدمات واپس لے لی گیئں،سیشن جج  محمد مظہر سلیم  پرائزنڈنگ آفیسر   ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ گوجرانولہ، سیشن جج سید عمران رضا نقی پرائزنڈنگ آفیسر  ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ سرگودھا کی خدمات واپس لے لیں۔ 

سیشن جج  سید داور ظفر علی پرائزنڈنگ آفیسر  ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ فیصل آباد ،سیشن جج محمد کاشف  پرائزنڈنگ آفیسر  ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ منڈی بہاوالدین،سیشن جج  ارشد حسین بھٹہ  پرائزنڈنگ آفیسر    ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ  وہاڑی کی خدمات بھی  واپس لے لیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: 200 یونٹ کے بعد اضافی بل، صارفین کیلئے اہم خبر