ویڈیو :دل کا دورہ ،بیڈمنٹن کھیلتے نوجوان چل بسا

Jul 29, 2025 | 10:21:AM
ویڈیو :دل کا دورہ ،بیڈمنٹن کھیلتے نوجوان چل بسا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی حیدرآباد کے علاقے ناگول میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ نوجوان راکش بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے اچانک گر پڑا اور دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

راکش کا تعلق ضلع کھمم کے تھلادا گاؤں سے تھا اور وہ سابق ڈپٹی سرپنچ گنڈلا وینکٹیشورولو کا بیٹا تھا، وہ ناگول میں مقیم تھا اور ایک نجی کمپنی میں ملازمت کر رہا تھا۔

واقعہ شام 8 بجے کے قریب پیش آیا جب وہ دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیل رہا تھا، کھیل کے دوران اچانک وہ زمین پر گر گیا۔ 

ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر سی پی آر (CPR) دے کر اسے بچانے کی کوشش کی، لیکن جب حالت بہتر نہ ہوئی تو اُسے قریبی سپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

 اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں راکش کے گرنے اور اُسے بچانے کی بے تاب کوششیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:نیویارک: مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک