الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کردی

Jul 29, 2025 | 02:01:AM
 الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم این اے محمد احمد چھٹہ، اور ایم پی اے احمد خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزا دی تھی جو ابھی تک برقرار ہے،اس فیصلے کو سیٹ اسائیڈ نہیں کیا گیاجبکہ عبدالطیف چترالی کا کیس مختلف ہے،اگرچہ خود چترالی اسلام آباد ہائی کورٹ نہیں گئے  مگر ان کے شریک ملزمان اسلام آباد ہائی کورٹ میں گئے اور انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ سیٹ اسائیڈ کرتے ہوئے چترالی کے شریک ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔ حالانکہ چترالی اس اپیل میں شامل نہیں ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انہیں نوٹس جاری کیا گیا کہ وہ کمیشن کو آ کر معاونت فراہم کریں کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا شریک ملزمان والا فیصلہ ان پر بھی لاگو ہوگا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا