کراچی: مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مبینہ ٹاؤن پولیس نے گلشن اقبال میٹروول میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او چوہدری نواز نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت امین اور نسیم کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2پستول، موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ سوات، خوازہ خیلہ چالیار میں14 سالہ طالبعلم کا قتل،مرکزی ملزمان کو گرفتار