ٹی 20 ورلڈکپ شیڈول فائنل ،پاک بھارت ٹاکر کہاں ہو گا؟فائنل نہ ہو سکا

Jul 29, 2023 | 09:14:AM
ٹی 20 ورلڈکپ شیڈول فائنل ،پاک بھارت ٹاکر کہاں ہو گا؟فائنل نہ ہو سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کا شیڈول فائنل کر لیا ، تاحال پاک بھارت ٹاکرے کے وینیو کا فائنل نہیں ہو سکا۔

کرکٹ ویب سائیٹ ’’کرک انفو ‘‘کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آئندہ سال 4 سے 30 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا کے 10 مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا جنہیں شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے، امریکا کے شارٹ لسٹ ہونے والے وینیو میں فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول ہیں ،واضح رہے کہ موریس ول، ڈیلیس اور نیویارک کو تاحال انٹرنیشل کرکٹ وینیو کا درجہ حاصل نہیں ہوا ہے۔

آئندہ سال ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ گزشتہ ٹورنامنٹ سے مختلف ہو گا، اس ورلڈ کپ میں 20ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں سے اب تک 12 فائنل ہو چکی ہیں ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ٹیموں کو پانچ ،پانچ کے چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، جو دو ٹیمیں ہر گروپ میں ٹاپ پر ہوں گی وہ سپر 8 میں جائیں گی اور دو گروپس میں تقسیم ہوں گی اور سپر ایٹ کی دو دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔