کون ہو گا وزیراعظم آزاد کشمیر ؟ عمران خان نے انٹرویو مکمل کر لئے

Jul 29, 2021 | 18:52:PM
کون ہو گا وزیراعظم آزاد کشمیر ؟ عمران خان نے انٹرویو مکمل کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کیلئے انٹرویو مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان سے بیرسٹر سلطان محمود چودھری، خواجہ فاروق، تنویر الیاس اور اظہر صادق نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے امیداواروں سے مختلف سوالات کئے اور ان سے سیاحت، پن بجلی، معدنیات، صحت تعلیم وترقیاتی کاموں سے متعلق ویژن دریافت کیا۔ چاروں امیدواروں نے آزاد کشمیر سے متعلق اپنی اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔
تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کوئی نمبر گیمز نہیں، سب متحد ہیں، فیصلوں کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دیا ہے۔
چودھری تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ خصوصی نشستوں پر پارٹی میں مشاورت جاری ہے۔ سپیکر، ڈپٹی سپیکر سمیت دیگر عہدوں کا انتخاب ہونا ہے۔ پارٹی چیئرمین جو ذمہ داریاں دیں گے، اسے پورا کریں گے۔
خواجہ فاروق کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین سے مختلف امور اور خصوصی نشستوں پر مشاورت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت سمیت دیگر شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خواہش ہے وزیراعظم عمران خان 5 اگست کو قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے باغ ایل اے 16 کی نشست بھی جیت لی