آزاد کشمیر: ایل اے 16 کا الیکشن بھی تحریک انصاف نے جیت لیا

Jul 29, 2021 | 18:25:PM
آزاد کشمیر: ایل اے 16 کا الیکشن بھی تحریک انصاف نے جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آزاد کشمیر کے حلقہ باغ ایل اے 16 میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی امیدوار نے 295 ووٹوں کی لیڈ سے سیٹ جیت لی۔ پیپلز پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادکشمیر کے حلقے ایل اے 16 باغ میں سرکاری ملازمین کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جہاں سے تحریک انصاف کے امیدوارسردار میراکبر کامیاب ہو گئے،پی ٹی آئی کے سردار میراکبر خان 23 ہزار565 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے سردار قمر الزمان 23 ہزار270 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
خیال رہے کہ 25 جولائی کو ان پولنگ سٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے باعث ووٹنگ کا عمل معطل کر دیا گیا تھا۔ ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن سے یہاں دوبارہ پولنگ کی سفارش کی تھی۔
یہ سیٹ جیتنے کے بعد آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے سیٹوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کو 11،ن لیگ کو 6، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کو ایک ایک سیٹ ملی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا فی تولہ کتنا مہنگا ہوا ؟ جانیے