کچہ آپریشن کامیابی سے جاری،بدنام زمانہ ڈاکو عبدالستار لولائی چار ساتھیوں سمیت سرنڈر
کیپشن: کچہ آپریشن کامیابی سے جاری،بدنام زمانہ ڈاکو عبدالستار لولائی چار ساتھیوں سمیت سرنڈر
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاصم صدیق) پولیس کی جانب سے کچے میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے جبکہ ڈاکوؤں کے سرنڈر ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے،بدنام زمانہ ڈاکو عبدالستار لولائی نے 4 ساتھیوں سمیت سرنڈرکردیا۔
ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق سرنڈر ڈاکو عبدالستار لولائی پر حکومت پنجاب نے 25 لاکھ انعام مقرر کر رکھا تھا ،ڈاکو عبدالستار لولائی اور ساتھیوں پر اغواء برائے و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔
ترجمان کے مطابق سرنڈر ڈاکوؤں کے خلاف قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا،بچے کھچے ڈاکو سرنڈر کرنے میں عافیت سمجھیں،پولیس کی کچہ کریمینلز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
ڈی پی او کے مطابق کچہ کا چپہ چپہ ڈاکوؤں سے کلیئر کیا جا رہا ہے،کچہ میں مستقل امن قائم کر کے دم لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان