ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے حارث رؤف کی سلیکشن نہ ہونے پر کرکٹ ماہرین حیران

Jan 29, 2026 | 12:09:PM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے حارث رؤف کی سلیکشن نہ ہونے پر کرکٹ ماہرین حیران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے نام نہ شامل ہونے پر آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور ایرون فنچ نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

بی بی ایل میں شاندار کارکردگی کے باوجود حارث رؤف کے سکواڈ میں شامل نہ ہونے پر ایرون فنچ نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے غیر متوقع تھا۔

فنچ نے کہا کہ حارث رؤف ٹیم میں ایکس فیکٹر لے کر آتے ہیں، بس کبھی کبھار تھوڑے مہنگے ثابت ہوتے ہیں۔

 انہوں نے زور دیا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے اہم چیز وکٹیں لینا ہے، خاص طور پر فلیٹ پچز پر، اور حارث اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ویڈیو ،برطانیہ کی 2 سالہ جوڈی کے سنوکر میں ورلڈ ریکارڈ

دوسری جانب مائیکل کلارک نے بھی کہا کہ انہیں حارث رؤف کی سلیکشن نہ ہونے پر حیرت ہوئی، لیکن آسٹریلیا میں کھیلنے کی کنڈیشنز سری لنکا اور بھارت سے مختلف ہیں۔

 انہوں نے وضاحت کی کہ سکواڈ بنانے کے دوران کھیل کے مقام اور کھلاڑی کے رول کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

کلارک نے مزید کہا کہ حارث رؤف کا بی بی ایل میں جو رول تھا، وہ ورلڈ کپ کے لیے منتخب سکواڈ میں مکمل طور پر موزوں نہیں لگتا۔

 انہوں نے کھلاڑی کی فارم کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کھلاڑی کو ٹورنامنٹ میں اچھی فارم اور کارکردگی کے ساتھ آنا ضروری ہوتا ہے۔