تعلقات میں بہتری ، بنگلہ دیش کی شوٹنگ ٹیم بھارت میں چیمپئن شپ کھیلے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بہتری آنے لگی، بنگلہ دیش کی شوٹنگ ٹیم بھارت جائے گی۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی شوٹنگ ٹیم کو بھارت جانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
بنگلہ دیش حکومت نے ایشین رائفل اینڈ پسٹل شوٹنگ چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کی منظوری دی ہے۔
بنگلہ دیشی وزارتِ یوتھ اینڈ سپورٹس نے باضابطہ طور پر حکومتی حکم نامہ جاری کیا۔
مزید پڑھیں:لندن، طیارے کا پہیہ اڑان بھرتے ہی نیچے جا گرا
فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بنگلہ دیش نے کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہیں بھیجا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ شوٹنگ ٹیم کے لیے سکیورٹی خدشات نہ ہونے کی وجہ سے بھارت بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے یوتھ اینڈ اسپورٹس کے سیکریٹری محبوب العالم کا کہنا ہے کہ ٹیم ایک ایتھلیٹ اور ایک کوچ پر مشتمل ہے، منتظمین نے سکیورٹی ایشو نہ ہونے کا یقین دلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایونٹ انڈور ہو گا، محفوظ جگہ ہو گی، اس لیے حکومت نے ٹیم کو بھارت جانے کی منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ ایشین رائفل اینڈ پسٹل شوٹنگ چیمپئن شپ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 2 سے 14 فروری تک منعقد ہو گی۔