اسٹیل ملز کے اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چوری کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر سٹیل مل کے بعض اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس کو حکام نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی 11 کے وی کی بجلی کی تاریں تک چوری ہو چکی ہیں۔
اجلاس میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ پاکستان اسٹیل ملزبند ہونے کے باوجود بجلی کا ساڑھے 27 کروڑ روپے کا بل موصول ہوا اور گزشتہ ماہ اڑھائی کروڑ روپے ادا کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ہر شہری پر کتنا قرض ہے؟ وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ چوری کے بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث بعض اثاثے نیلام کیے جا رہے ہیں۔