ایران ، اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 4 مجرموں کو پھانسی کی سزا

Jan 29, 2024 | 12:45:PM
ایران ، اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 4 مجرموں کو پھانسی کی سزا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 4 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق ایرانی عدلیہ نے جاسوسی کے مجرموں کو پھانسی دیئے جانے کی تصدیق  کر دی، پھانسی پانے والے  چاروں مجرموں پر ایرانی فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا،مجرموں نے اسرائیلی ایجنسی موساد سے بیرونِ ملک تربیت حاصل کی تھی یہ مجرم عراقی کردستان کے راستے سے ایران میں داخل ہوئے اور صوبے اصفہان میں وزارتِ دفاع کی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

چاروں مجرموں نے سزائے موت کے خلاف اپیل کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔