پیر اور منگل کو ہلکی بارش کا امکان، سردی میں اضافے کی پیشگوئی

Jan 29, 2024 | 00:24:AM
پیر اور منگل کو ہلکی بارش کا امکان، سردی میں اضافے کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر اور منگل کو ہلکی بارش کی توقع کے پیش نظر سردی میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر اور منگل کو ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے سبب سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے، شہر میں پیر اور منگل کو کہیں کہیں بوندا باند اور ہلکی بارش کا امکان ہے، بارش کی وجہ سے پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ منگل کو درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس دوران شہر میں شمال اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کا غیر ملکی سیاحوں کیساتھ ہتک آمیز رویہ، ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے، شہر قائد میں صبح کے وقت ہلکی دھند رہنے کا بھی امکان ہے۔