حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سےلوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں:سراج الحق

Jan 29, 2023 | 18:54:PM
 حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سےلوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں:سراج الحق
کیپشن: امیر جماعت اسلامی سراج الحق (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کہ 75 سال بعد بھی وہی لوگ پاکستان پر مسلط ہیں جنہوں نے میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کیا تھا، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے کا مقروض ہے۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ غلام ابن غلام سیاست پر چھائے ہوئے ہیں، ان کا احتساب سپریم کورٹ، نیب نہیں کر سکتا، یہ اپنے آپ کو آئین و قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، ان کے بچے سرکاری تعلیمی اداروں میں نہیں پڑھتے، یہ آپ کو شودر اور اپنے آپ کو برہمن سمجھتے ہیں، دو راستے ہیں، موجودہ حالات پر اکتفا کر لیں یا پھر ان کو نشان عبرت بنا دیں، حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سےلوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں رہی، اب آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا، یہ بدمعاش ہیں، ان کا احتساب سپریم کورٹ اور نیب نہیں کرسکتا، ان کا احتساب کوئی ادارہ نہیں کرسکتا، یہ اور مخلوق ہے جو اپنے آپ کو آقا اورعوام کو غلام سمجھتے ہیں،عوام کو مہنگائی کی دلدل سے باہر نکالنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔