' دیکھو دیکھو کون آیا ،شیرآیا ،شیرآیا'قومی اسمبلی اجلاس میں نعروں کا مقابلہ،احتجاج

Feb 29, 2024 | 12:01:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد شروع ہوگیا،اجلاس کا وقت10 بجے طے تھا، نئی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نو منتخب اراکین نےحلف اٹھا لیا ۔

اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا، لیگی ارکان نے نواز شریف کی آمدپر نواز شریف کے حق میں نعرےلگائے، لیگی ارکان کے'' دیکھو دیکھو کون آیا ،شیرآیا ،شیرآیا''کے نعرے لگائے، اپوزیشن کے ارکان اجلاس کے دوران اسپیکرڈائس کے سامنے آگئے، اور شدید احتجاج کیا۔