سہیل آفریدی صاحب آپ کی قیادت میں اسلام آباد پر حملہ ہوتا ہے، بار بار ہوتا ہے؛خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی صاحب آپ کی قیادت میں اسلام آباد پر حملہ ہوتا ہے اور بار بار ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پار اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیردفاع خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی صاحب آپکی قیادت میں اسلام آباد پر حملہ ہوتا ہے اور بار بار ایسا ہوتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آپ اور آپ کی پارٹی کی قیادت پاکستان کی وحدت پر حملہ کرتے ہیں، آپ کے ورکرز سوشل میڈیا پر انتہائی گندی زبان استعمال کرتے ہیں۔
وزیردفاع نے مزید کہا کہ اُس وقت بھی آئینی عہدوں اور بین الصوبائی عزت خراب ہوتی ہے، آئیں سب مل کر اس کی مذمت اور سدباب کرتے ہیں۔
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا شوق ہے، تحریک انصاف نے دوغلی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اگر مذاکرات چاہتی ہے تو میں ناقد ہونے کے باوجود ان سے مذاکرات کو تیار ہوں، تحریک انصاف جب پہیہ جام ہڑتال کرے گی حکومت تب دیکھ لے گی۔
یہ بھی پڑھیں : برطانوی باکسر کار حادثے میں زخمی، 2افرادہلاک