آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ ختم،فلور ملز ایسوسی ایشن نے اہم اعلان کردیا

Dec 29, 2025 | 15:58:PM
 آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ ختم،فلور ملز ایسوسی ایشن نے اہم اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلور ملز کے ممکنہ احتجاج اور الٹی میٹم کے بعد سندھ حکومت نے ٹریڈرز کو گندم فراہم کرنے کے آرڈرز منسوخ کر دیئے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ خوراک کے ہنگامی مراسلے میں ٹریڈرز کو گندم کے جاری کردہ تمام چالان روک دیے گئے ہیں,نوٹیفکیشن کی منسوخی سے کراچی میں آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ ختم ہوگیاہے۔
فلور ملز مالکان نے گندم ٹریڈرز کو دینے پر شدید احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
فلور ملز مالکان کی جانب سے سندھ حکومت کو دی گئی دوسری مہلت ختم ہونے سے قبل نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا جبکہ سندھ حکومت پہلے ہی سیکرٹری فوڈ کو عہدے سے ہٹا چکی ہے،فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ٹریڈرز کو گندم دی گئی تو 15 جنوری کے بعد آٹا نہیں ملے گا۔