پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمات کی سنچری

Dec 29, 2025 | 11:52:AM
پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمات کی سنچری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری ) پنجاب میں قتل،ڈکیتی اور ہنی ٹریپ کی وارداتوں میں پولیس افسران و اہلکار بھی ملوث پائے گئے،رواں سال پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمات کی سنچری مکمل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کیخلاف درج شدہ  100 مقدمات میں 171 پولیس افسران و اہلکار نامزد کئے گئے ہیں۔

ڈی ایس پی عثمان حیدر بیوی اور بیٹی کے قاتل جبکہ دیگر افسران و اہلکار ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور منشیات فروشی سمیت فرائض میں غفلت کے مرتکب پائے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق درج مقدمات میں 3 انسپکٹر، 17 سب انسپکٹر، 23 اے ایس آئی بھی نامزد ہوئے۔

پولیس ریکارڈ میں مختلف تھانوں میں درج شدہ مقدمات میں 126 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل بھی نامزد کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی سٹی کورٹ میں یوٹیوبررجب بٹ اورندیم نانی والاپر وکلاء کا تشدد

مقدمات کا اندراج مالی کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر بھی ہوا۔

سائلین کو ہراساں کرنے اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے باعث بھی مقدمات درج ہوئے۔

کینٹ ڈویژن میں 26، سٹی ڈویژن میں پولیس کے خلاف 22 مقدمات درج کئے گئے۔

ماڈل ٹاؤن میں14 جبکہ صدر ڈویژن میں پولیس کے خلاف 15 مقدمات درج ہوئے۔

سول لائنز ڈویژن میں 13، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں پولیس کے خلاف 10 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔