این اے 149 ملتان؛ جہانگیرترین کے کاغذات پر فیصلہ کل سنایا جائیگا

Dec 29, 2023 | 20:35:PM
این اے 149 ملتان؛ جہانگیرترین کے کاغذات پر فیصلہ کل سنایا جائیگا
کیپشن: جہانگیر ترین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی )کے سربراہ جہانگیر ترین کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 149 سے جہانگیر ترین کے کاغذات مسترد کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، ریٹرننگ آفیسر محمد فیضان نے درخواست پر سماعت کی،جہانگیر ترین کی لیگل ٹیم نے اعتراضات پر مبنی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی ۔
آئی پی پی کے سربراہ کی قانونی ٹیم نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ججمنٹ پر صرف ایک اعتراض دیا گیا،ہمیں امید ہے کاغذات مسترد نہیں ہونگے،قانونی ٹیم کا مزید کہناتھا کہ جہانگیر ترین کے کاغذات نامزدگی کا 30 دسمبر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں روپے کو پچھاڑ دیا، اہم خبر آ گئی