خضدار: 2 گاڑیوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

Dec 29, 2023 | 09:45:AM
 خضدار کے کرخ میں ایم 8 روڈ پر 2 زمیاد گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں  4 افراد  جاں بحق ہوگئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خضدار کے کرخ میں ایم 8 روڈ پر 2 زمیاد گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس کے باعث 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی طرف سے آنے والی زمیاد گاڑی پٹرول سے بھری گاڑی کے ساتھ ٹکراگئی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

مزید پڑھیں: ­­­سماجی کارکن ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کا تعلق باغبانہ، ایک کا کوشک خضدار اور ایک کا پنجگور سے بتایا جاتا ہے۔