مرحوم امجد صابری کی بڑی بیٹی رشتۂ ازدواج میں منسلک،تصاویر وائرل ہو گئیں

Dec 29, 2022 | 12:05:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مرحوم امجد صابری کی بڑی بیٹی رشتۂ ازدواج میں منسلک،تصاویر وائرل ہو گئیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال مرحوم امجد صابری کی بڑی صاحبزادی حورین امجد صابری رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔حورین امجد صابری کا نکاح  ہوا۔ مرحوم قوال کی بیٹی کے نکاح کی تقریب 23 دسمبر کو لاہور میں ان کے گھر میں منعقد ہوئی۔

حورین کی مہندی کی تقریب 24 دسمبر کو منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب کے علاوہ شوبز انڈسٹری سے میزبان و اداکارہ مایا خان نے شرکت کی۔

مہندی کی تقریب کے موقع پر جب مرحوم امجد صابری کی قوالی پڑھی گئی تو اہل خانہ سمیت تمام شرکاء جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور  آبدیدہ ہوگئے۔ ٹی وی شو ہوسٹ مایا خان بھی اپنے ساتھی قوال کی یاد آج تک نہ بھلا سکیں۔حورین کے شوہر کا نام محمد موسیٰ ہے۔ نکاح کے وقت بھی مایا خان نے اپنی شرکت یقینی بنائی اور خوشی سے تمام رسومات میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ امجد صابری کے اہل خانہ مایا خان کو مرحوم امجد صابری کی بہن سمجھتے ہیں اور اسی لیے انہیں تمام تقریبات میں مدعو کیا گیا۔

مرحوم امجد صابری کی یاد آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہے، ان کی موت سے جو خلا پیدا ہوا وہ کبھی پُر نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم ان کے بیٹے مجدد امجد صابری کی آواز اپنے مرحوم والد سے بہت مماثلت رکھتی ہے۔