فیضان اور ماہم کے گھر اللہ کی رحمت۔۔ننھے ہاتھ کی تصویر شئیر

Dec 29, 2021 | 10:59:AM
فیضان اور ماہم کے گھر اللہ کی رحمت۔
کیپشن: فیضان اور ماہم کے گھر اللہ کی رحمت۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)فیضان شیخ اور ماہم عامر  کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے نوزائیدہ کے ننھے ہاتھ کی تصویر شیئر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق  فیضان شیخ اور ماہم عامر کے ہاں گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی،فیضان شیخ نے بیٹی کی دنیا میں آمد کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی اور  انہوں نے نوزائیدہ کے ننھے ہاتھ کی تصویر شیئر کی۔

واضح رہےاداکار نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہم دو لوگ اسپتال آئے تھے اور اب ہم تین ہوچکے ہیں، ماشاءاللہ۔

 خیال رہے کہ فیضان اور ماہم نے دسمبر کے آغاز پر اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں جلد ہی ننھا مہمان آنے والا ہے،فیضان شیخ اور ماہم عامر اگست 2018 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ، دونوں نے کئی ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    تھانے میں ملزم نے خودکو آگ لگا کر خود کشی کرلی