ٹرمپ کے ٹیرف سے بھارت میں بڑے پیمانے پر بیروزگاری کا خدشہ  

Aug 29, 2025 | 12:45:PM
ٹرمپ کے ٹیرف سے بھارت میں بڑے پیمانے پر بیروزگاری کا خدشہ  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(   ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھارت کی برآمدی صنعت کو شدید بحران کا سامنا ہے۔

ٹیکسٹائل، زیورات اور جھینگا (شرمپ) برآمد کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

 فیشن اور ٹیکسٹائل مراکز جیسے تروپّر (Tamil Nadu) اور نوئیڈا کے صنعت کاروں نے خبردار کیا ہے کہ آرڈرز منسوخ ہونے سے پیداوار بند ہو رہی ہے۔

 جھینگا ایکسپورٹ کرنے والی کمپنیوں نے تو پہلے ہی چھانٹیاں شروع کر دی ہیں، جس سے دو ملین افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:بجلی  بلوں کےحوالے سےبڑااعلان،حکومت نے صارفین کے دل جیت لئے

ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ امریکا کا یہ قدم بھارت کی 87 ارب ڈالر کی برآمدات میں سے تقریباً 55 فیصد پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، جبکہ ویتنام، بنگلہ دیش اور چین جیسے حریف ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔

 وزیراعظم نریندر مودی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھارت اپنی معیشت کو خود انحصاری کی طرف لے جائے گا، تاہم تاجروں کو خدشہ ہے کہ یہ بحران بھارتی برآمدی شعبے کو تباہ کر سکتا ہے۔