فلڈ ریلیف امدادی میچ،وسیم اکرم اور بابر اعظم کی شائقین سے سٹیڈیم آنے کی اپیل

Aug 29, 2025 | 10:38:AM
فلڈ ریلیف امدادی میچ،وسیم اکرم اور بابر اعظم کی شائقین سے سٹیڈیم آنے کی اپیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق کپتان وسیم اکرم اور بابر اعظم نے پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں شائقین سے سٹیڈیم آنے کی درخواست کی ہے۔

پشاور چیریٹی میچ کے حوالے سے وسیم اکرم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پشاور کے شہریوں کو طویل مدت کے بعد قومی ہیروز کو کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنا چاہیے کیونکہ میچ کی آمدنی سے سیلاب زدہ متاثرین کی امداد ہوگی۔

 بابر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چیریٹی میچ میں آپ کے ہیروز آرہے ہیں، آپ بھی میچ دیکھنے کے لیے آئیں۔ اسٹیڈیم میں مجھے آپ کا انتظار رہے گا۔

 واضح رہے کہ چیریٹی میچ 30 اگست کو دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔