حکومت کا گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی گیس کنکشن کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت نے گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی گیس کنکشن کا منصوبہ بنایا ہے۔
حکومت کے اس اقدام سے نئی ہاؤسنگ سکیموں و پسماندہ بستیوں کےایل پی جی والے گھرانے مستفید ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری،حرم مکہ میں مفت بال کٹوانے کی سہولت
وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی جس کی صدارت وزیرِاعظم شہباز شریف کر رہے ہیں، ایک اہم پالیسی تبدیلی پر غور کرنے والی تھی جس کے تحت سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو گھریلو صارفین کے لیے ایل این جی پر مبنی کنکشن دینے کی اجازت دی جانی ہے۔
یاد رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کو سمری بھیج دی ہے تاکہ نئے کنکشنز پر پابندی ختم کی جا سکے، جس کا پہلے سال کا ہدف ایک لاکھ 20 ہزار کنکشنز ہوگا۔
ان درخواست گزاروں کو ترجیح دی جائے گی جنہیں پہلے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے گئے تھے یا جنہوں نے ایمرجنسی فیس ادا کی تھی، لیکن بعد میں عائد پابندی کی وجہ سے کنکشن حاصل نہیں کر سکے، اگلے سال یہ تعداد مزید بڑھا دی جائے گی۔
تقریباً ڈھائی لاکھ درخواست گزار اس زمرے میں آتے ہیں، جنہیں یہ حلف نامہ دینا ہوگا کہ وہ اپنے پرانے دعووں یا کنکشن فیس میں اضافے کے خلاف عدالتوں سے رجوع نہیں کریں گے۔
پابندی سے پہلے صارفین کو ترجیحی بنیاد پر کنکشن حاصل کرنے کے لیے 25 ہزار روپے کی ایڈوانس فیس ادا کرنے کی اجازت تھی، جب کہ معمول کی فیس 5 ہزار تا ساڑھے 7 ہزار روپے تھی، دوسری جانب، نیا ایل این جی کنکشن پہلے 15 ہزار روپے میں دیا جاتا تھا۔
فی الحال، گیس کمپنیوں کے پاس نئے کنکشنز کی 35 لاکھ سے زائد درخواستیں زیر التوا ہیں۔