پشاور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ،3 خواتین قتل 

Aug 29, 2025 | 01:13:AM
پشاور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ،3 خواتین قتل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صوبائی دارالخلافہ پشاور میں بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر پڑوسیوں نے گھر میں گھس کر3خواتین کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی گاؤں داؤد زئی حاجی زئی مہاجر کیمپ کے قریب بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر پڑوسیوں نے گھر میں گھس کر3خواتین کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

مقتولین خواتین میں  18سالہ مسمات صائمہ دختر زیارت اللہ،25سالہ مسمات زاہدہ زوجہ اختیار اللہ اور مسمات حسن خیلہ زوجہ طارق خان شامل ہیں ۔
پولیس نے تہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے۔ 

یہ بھی پڑھیں : پولینڈ؛ ایئر فورس کا F-16 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ