سری لنکا نے ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

Aug 29, 2023 | 23:35:PM
سری لنکا نے ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
کیپشن: سری لنکن ٹیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سری لنکا نے ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، داسن شناکا ٹیم کے کپتان، کوشال مینڈس نائب کپتان ہوں گے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونا رتنے، کوشال پریرا، چریتھ اسالانکا اسکوڈ کا حصہ ہیں،دھننجیا ڈی سلوا، سدھیرا سماراوکرما، مہیش تھکشانا، دونیتھ ویلالاگے، متھیشا پتھیرانا، کسون راجیتھا، د±شان ہیمانتھا، بنورا فرنینڈو اور پرامود مدوشان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں،وانندو ہسارانگا اور دشمانتھا چمیرا انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔
سری لنکا ایشیا کپ میں پہلا میچ 31 اگست کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق کوشال پریرا فلو کی وجہ سے اسکواڈ جوائن نہیں کرسکے، وہ صحتیاب ہونے کے بعد اسکواڈ جوائن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بادل برسیں گے یا سورج آگ برسائے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی