امریکا، سرکاری یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

واقعہ یونیورسٹی کی شعبہ سائنس کی عمارت میں پیش آیا، ملزم کو یونیورسٹی سے گرفتار کرلیا گیا

Aug 29, 2023 | 20:44:PM
امریکا، سرکاری یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک
کیپشن: فوٹو واشنگٹن پوسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی سرکاری یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہےکہ واقعہ یونیورسٹی کی شعبہ سائنس کی عمارت میں پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ فائرنگ کی ابتدائی رپورٹس آنے کے 3 گھنٹے بعد ملزم یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ واقعے میں مزید ہلاکتوں سے متعلق اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: یوکرینی فوجیوں کی قبروں پر رقص کرنے والی 2 بہنیں گرفتار

حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ یونیورسٹی حکام نے بھی فوری طور پر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے فائرنگ کا مقصد اب تک معلوم نہیں کیا جاسکا ہے۔