یوکرینی فوجیوں کی قبروں پر رقص کرنے والی 2 بہنیں گرفتار

دونوں بہنوں کو فوجیوں کی قبروں کی بے حرمتی کے الزام میں 5 سال تک قید ہوسکتی ہے۔

Aug 29, 2023 | 20:25:PM
یوکرینی فوجیوں کی قبروں پر رقص کرنے والی 2 بہنیں گرفتار
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوکرین کے دارالحکومت کیف میں فوجیوں کی قبروں پر رقص کرنے والی 2 بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے 24 اگست کو دو خواتین کی رقص کرنے کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جسے بعد میں ہٹا دیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی آزادی کے دن (24اگست) کو دو خواتین نے فوجیوں کی قبر پر ڈانس کیا تھا۔

دونوں خواتین بہنیں اپنے والد کی قبر پر حاضری دینے کیلئے قبرستان آئی تھیں جو 2022ء میں روس اور یوکرینی افواج کے درمیان لڑائی کے دوران مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ہیلی کاپٹر عمارت پر گر کر تباہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ گئی

روسی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ خواتین کی ویڈیووائرل ہونے کے ایک گھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیو پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین نے دعویٰ کیا کہ انہیں اپنے عمل میں کوئی غلط چیز نظر نہیں آئی تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ویڈیو پوسٹ کرنا درست نہیں تھا۔

کیف پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کو فوجیوں کی قبروں کی بے حرمتی کے الزام میں 5 سال تک قید ہوسکتی ہے۔